دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سابق ادوار میں صوبے کے عوام کو ترقیاتی منصوبوں کے نام پر دھوکہ دیا گیا، سردار عثمان بزدار

وزیراعلی پنجاب نے کہا ترقی اور خوشحالی پنجاب کے ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ کسی کو عوامی خدمت کے سفر میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دی جائے گی۔

لاہور: وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے کہاہے کہ سابق ادوار میں صوبے کے عوام کو ترقیاتی منصوبوں کے نام پر دھوکہ دیا گیا۔صوبے کے عوام کے بنیادی مسائل کو نظر انداز کیا گیا-

پنجاب حکومت کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان کے پیچھے رہنے کی وجہ کرپشن اور سابق حکمرانوں کی نااہلیاں ہیں۔ لوٹ مار کی سیاست کا دور گزر چکا ہے –

انہوں نے کہا کہ اب شفاف قیادت اور شفاف حکومت ہے -خراب معاشی صورتحال ورثے میں ملی جس کی ذمہ دار سابق حکومت ہے۔ معیشت مضبوط بنانے کے لئے موجودہ حکومت مؤثراقدامات کر رہی ہے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا تحریک انصاف کی حکو مت کی ٹھوس پالیسیوں سے معیشت میں بہتری آ رہی ہے۔ ماضی میں جو کانٹے بوئے گئے انہیں ایک ایک کر کے صاف کر رہے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا ترقی اور خوشحالی پنجاب کے ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ کسی کو عوامی خدمت کے سفر میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دی جائے گی۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کی جانب سفر شروع ہو چکا ہے۔

عثمان بزدارنے کہا قوم کی توقعات کو پوری کرنے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی 70 برس کی خرابیوں کو ٹھیک کر رہی ہے –

یہ بھی پڑھیے: گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کے اجراء میں تاخیرقطعاً برداشت نہیں ہوگی، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی  نے ملاقات بھی کی ۔ اراکین صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا-
وزیراعلیٰ نے مسائل کے حل کے لئے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں –
وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں اراکین اسمبلی محمد عاطف، محمد سبطین رضا، شہاب الدین خان،سردار محمد اویس دریشک، محترمہ ام البنین علی اور سیدہ فرح عظمیٰ شامل تھیں -چیف وہپ سید عباس علی شاہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری وزیراعلیٰ کوارڈینیشن اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجو د تھے-

About The Author