دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایران میں پڑول کی قیمت میں اضافے کے خلاف احتجاج، 106افراد ہلاک

خبر ایجنسی کے مطابق ایران  کے دارالحکومت تہران سے شروع ہونے والا احتجاج مختلف شہروں اور قصبات تک جا پہنچا ہے

ایران میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہروں نے شدت اختیار کرلی ہے ۔ پرتشدد مظاہروں کی وجہ سے  21 شہروں میں 106 افراد ہلاک ہو گئے۔

عالمی خبررساں اداروں کے مطابقایرانی حکومت کی طرف سے ہلاکتوں کی خبر پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ، ایران میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافہ کیا گیاجس کے بعد مہنگائی کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایران  کے دارالحکومت تہران سے شروع ہونے والا احتجاج مختلف شہروں اور قصبات تک جا پہنچا ہے اور ان مظاہروں کی شدت میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہاہے ۔

About The Author