دسمبر 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نوازشریف کی زہر خورانی سے متعلق بھی تشخیص ہوگی ، اسحاق ڈار

سابق وزیراعظم نوازشریف کا مکمل میڈیکل چیک اپ ہوگا، ضرورت پڑنے پر میاں صاحب کے علاج کے لیے کہیں بھی جاسکتے ہیں،۔

لندن : سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لندن میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ  میاں صاحب کے لیے ایون فیلڈ میں بھی آئی سی یو بنایا گیا ہے،میا ں صاحب کے تمام ذاتی معالج یہاں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا   کلثوم نواز کی بیماری پر کافی زیادہ سیاست کی گئی۔

نوازشریف کی زہر خورانی سے متعلق سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا حسین نواز کے سوا ایک دو لیڈرز نے بھی کہا تھا کہ نوازشریف کو ایسا ایلیمنٹ دیا گیا ہے جس میان زہر دیا گیا ہے-

انہوں نے کہا نوازشریف کا پہلا علاج انگلینڈ میں ہی ہوگا،نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کم ہونے کی وجہ کا جلد پتہ چل جائے گا، سابق وزیراعظم نوازشریف کا مکمل میڈیکل چیک اپ ہوگا، ضرورت پڑنے پر میاں صاحب کے علاج کے لیے کہیں بھی جاسکتے ہیں،۔

About The Author