بنوں: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے دن گنے جاچکے کیونکہ ہم اسلام آباد ویسے نہیں گئے اور ویسے نہیں آئے۔
صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نےکہاکہ پاکستان سے باطل اور نالائق حکومت کا خاتمہ ہوگا، ہم پاکستان کی جمہوریت اور آئین کے تحفظ کے لیے نکلے ہیں۔
جے یوآئی ف کے سربراہ نے کہاکہ حکمرانوں کے پاس مخالفین کو گالیاں دینے کے علاوہ کچھ نہیں، ان حکمرانوں کا کوئی نظریہ نہیں، یہ گالم گلوچ اور بازاری زبان کوسیاست سمجھتے ہیں، ہمیں پتا ہے تم بازاری ہو اور یہی زبان تمہارے شیان شان ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان کو چیلنج دیتے ہوئے کہاکہ آؤ میرے اور اپنے کردار کا مقابلہ کرو، اپنے والد میرے والد اور دادا کا مقابلہ کرو۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ کے دن گنے جاچکے، ہم اسلام آباد ویسے نہیں گئے اور ویسے نہیں آئے، آپ کی جڑیں کٹ گئیں اور چولیں ہل گئیں، اب دن گنتے جاؤ، ہم اسلام آباد ویسے نہیں گئےا ور ایسے واپس نہیں آئے۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ یہ کہتے تھے موٹروے پاکستان کو تباہ کرے گا، یہ ترقی کا راستہ نہیں، آج نوازشریف کے موٹروے کے افتتاح کے لیے گئے یا نہیں، سب کو چور کہنے والا آج کیا منہ دکھائے گا۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ نے الزام لگایا کہ عمران خان نے اپنی بہن کو ایمنسٹی اسکیم کے تحت این آر او دیا، سلائی میشن کی کمائی 70 ارب تک پہنچ گئی، ہمیں بھی ایسی سلائی مشین دے دو تاکہ ہم بھی 70 ارب بنالیں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کہتے تھے پاکستان کے 200 ارب ڈالر باہر پڑے ہیں، اب کہتے ہیں کوئی پیسہ نہیں، چیئرمین ایف بی آر نے بھی بیان دیا کوئی پیسہ نہیں، آپ کو گالیاں کے سوا کچھ نہیں آتا، ان باتوں سے حکومتیں نہیں چلتیں، قوم کو دوبارہ الیکشن کی طرف جانا ہوگا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ