نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کشمیر :آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد پتھراؤ کے الزام میں 765 افرادگرفتار:بھارتی حکومت

ریڈی نے کہا کہ حکومت نے پتھراؤ کے خطرے کی روک تھام کے لئے کثیر الجہتی پالیسیاں شروع کی ہیں جن میں پی ایس اے  کے تحت حراست اور احتیاطی گرفتاری شامل ہیں۔

نئی دہلی: بھارتی حکومت نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370کی منسوخی کے بعد پتھراؤکےالزام میں 765افراد کو گرفتار کیا گیاہے ۔

انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ  نےمنگل کے روز کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی دفعات کو منسوخ کرنے کے بعد سے پتھراؤ کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں سیکیورٹی فورسز نے 765 افراد کو گرفتار کیا ہے ۔

مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی نے یہ بھی کہا کہ 5 اگست سے پتھراؤ کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے ۔

انہوں نے لوک سبھا میں ایک تحریری سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ 5 اگست 2019 سے لے کر 15 نومبر 2019 تک ، پتھراؤ / امن و امان سے متعلق 190 مقدمات میں 765 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

بھارتی لوک سبھا کو وزارت داخلہ کی طرف سے آگاہ کیا گیاہے کہ یکم جنوری 2019 سے ، 4 اگست 2019 تک ، اس طرح کے 361 مقدمات درج ہوئے  تھے۔

ریڈی نے کہا کہ حکومت نے پتھراؤ کے خطرے کی روک تھام کے لئے کثیر الجہتی پالیسیاں شروع کی ہیں جن میں پی ایس اے  کے تحت حراست اور احتیاطی گرفتاری شامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ این آئی اے نے دہشت گردی کی مالی اعانت کے معاملات میں اب تک 18 افراد پر الزامات عائد کیے ہیں جنکی تفتیش کی جارہی ہے ۔

About The Author