دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جموں میں انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ

واضح رہے کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد 5 اگست سے ریاست جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ سروسز معطل ہیں۔

جموں:جموں میں انٹرنیٹ سہولت کو بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج نیشنل پینتھرز پارٹی کے کارکنوں نے چیئرمین ہرش دیو سنگھ کی قیادت میں پریس کلب میں حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پارٹی کے چیئرمین ہرش دیو سنگھ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں خطے میں انٹرنیٹ بند ہونے سے تاجر برادری، طلبا و طالبات اور بینکنگ شعبہ سے منسلک افراد کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے جموں میں جلد ازجلد انٹرنیٹ سروسز کو بحال کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد 5 اگست سے ریاست جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ سروسز معطل ہیں۔

About The Author