دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نواز شریف کی واپسی کیلئے چلے کاٹنے ہونگے، فواد چودھری

نواز شریف کی واپسی کیلئے لگتا ہے اب چلے کاٹنے ہونگے۔ انہوں نے کہا ہفتے کے روز عدالت نے فیصلہ سنایا نواز شریف کو باہر بھیجنے کے طریقہ کار پر اختلاف ہے۔

اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی  فواد چوہدری نے کہاہے کہ  نوازشریف جس طرح بھاگ کر سیڑھیاں چڑھے لگتا ہے ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ان کی طبعیت بہتر ہوئی ہے۔

نواز شریف کی واپسی کیلئے لگتا ہے اب چلے کاٹنے ہونگے۔ انہوں نے کہا ہفتے کے روز عدالت نے فیصلہ سنایا نواز شریف کو باہر بھیجنے کے طریقہ کار پر اختلاف ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکبالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ آج ووٹ کو عزت دو والوں کی تحریک اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو شدید دکھ پہنچا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے جانے پر اعتراض نہیں لیکن ہفتے کو عدالت لگا کر فیصلہ سنانے اور نواز شریف کو بھیجنے کے طریقہ کار پر اختلاف ہے ۔

فواد چو دھری نے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی تبصرہ کیا ہے ۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے لکھا“مجھے کیوں نکالا “سے “خدا کیلئے مجھے نکالو” کا سفر اب اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ایسی لیڈر شپ جب ووٹ کیلئے عزت مانگتی ہے تو دراصل جمہوری نظام کا مذاق بنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے مسلم لیگ ن کے ان ورکرز سے ہمدردی ہے،جو نواز شریف کو لیڈر مان کر دن رات کھجل خراب ہوتے رہے۔

فواد چوہدری نے اپنی پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان میں آن لائن بس سروس لانچ کر دی گئی ہے جس کے لئے ایئر لفٹ کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے کمپنی پاکستان میں بیٹری بس سروس بھی  متعارف کرائے گی

About The Author