دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وفاقی کابینہ میں تبدیلی، اسد عمر مخدوم خسرو بختیار کی وزارت لے اُڑے

وفاقی وزیراطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعون کے مطابق اسد عمر منصوبہ بندی اور سپیشل انییشٹو جبکہ خسرو بختیار کو پیٹرولیم کا وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کیا گیاہے ۔ سابق وزیر خزانہ اسد عمر کی کابینہ میں واپسی ہوئی ہے ۔ انہیں مخدوم خسرو بختیار کی جگہ وزارت منصوبہ بندی وترقی کا وزیربنادیا گیاہے۔

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات  نے کابینہ میں تبدیلی کی خبر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے دی ہے ۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے ٹوئٹر پر لکھا  اسد عمر منصوبہ بندی اور سپیشل انییشٹو جبکہ خسرو بختیار کو پیٹرولیم کا وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ جلد نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی خبریں گزشتہ دنوں سامنے آئی تھیں۔اسد عمر نے 29ستمبر کو پشاور میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کابینہ میں واپسی کا عندیہ دیا تھا۔

سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کے بارے میں بات چیت جاری ہے، اگر کابینہ کے اندر رہ کر کارکردگی دکھانا پڑی تو وہ بھی کریں گے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ عوام ڈالر کے بارے میں سوچنا بند کردے، ملک استحکام کی جانب بڑھ رہا تاہم دو سال مزید لگیں گے۔

About The Author