دسمبر 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرے اور تجزیے

 روجھان:

روجھان میونسپل کمیٹی میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے میونسپل فنانس آفیسر قمرزماں کی روجھان میں مستقل تعیناتی،

تفصیلات کے مطابق روجھان میں سابق ایم او ایف حاجی احمد کو تبدیل کر کے تحصیل کونسل راجن پور تعینات کر دیا گیا .

میونسپل کمیٹی روجھان میں ان کی جگہ قمر زماں کو روجھان میں ایم او ایف کا چارج سونپ دیا گیا ہے اس کے علاوہ قمر زماں کو ٹاون کمیٹی بنگلہ اچھا، ٹاون کمیٹی عمرکوٹ کا اضافی چارج بھی سونپا گیا ہے

اس سے بیشتر قمر زمان جام پور میں اپنے فرائض منصبی سرانجام دیتے رہے علاوہ ازیں محمد شاہد سب انجینئر کا تبادلہ میونسپل کمیٹی روجھان سے تحصیل کونسل روجھان میں تعینات کیا گیا ہے اور اس کو ترقی دے کر سنیئرسب انجینئر کے عہدے پر فائز کر دیا گیا اور ان کو ٹاون کمیٹی بنگلہ اچھا اور ٹاون کمیٹی عمرکوٹ کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے

عبدالرشید کلرک میونسپل کمیٹی روجھان سے تبدیل کر کے ڈیرہ غازی خان بھیج دیا گیا ہے، ایم او ایف قمر زمان آج اپنا چارج سنبھال کر کام شروع کریں گے، میونسپل فنانس آفیسر قمر زماں کو روجھان میں مستقل بنیادوں پر تعینات کیا گیا ہے،


ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روجھان

روجھان

زرائع کے مطابق روجھان کے نواحی موضع کچہ راضی کے زمیندار گل حسن ولد جمعہ عمر 40 سال قوم گوپانگ کو نامعلوم مسلح جرائم پیشہ عناصرین نے تاوان کے لئے اغوا کر لیا ہے،

زرائع کے مطابق روجھان کے نواحی موضع کچہ راضی تھانہ بنگلہ اچھا تحصیل روجھان کی حدود سے نامعلوم مسلح جرائم پیشہ عناصرین نے تاوان کی کچہ راضی کے زمیندار گل حسن ولد جمعہ عمر 40 سال قوم گوپانگ کو تاوان کی کے لئے کچہ راضی سے اغوا کر کے لے گئے ہیں،

یہ واقعہ گزشتہ شام کو کچہ راضی پیش آیا ۔


روجھان:

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی / تحصیل کونسل روجھان نے اپنے دفتر میں روزمرہ کے آمور انجام دیئے اور سنیئر سب انجینئر محمد شاہد سے روجھان کی صفائی اور واٹر سپلائی اور روجھان کے دیگر مسائل پر گفتگو ہوئی

اور روجھان میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر کرنے کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی اور دروغہ صفائی نزیر شاہ کو بھی سختی سے روجھان کے جملہ وارڈز محلوں گلیوں اور شارع عام سکولوں کو جانے والے جملہ راستوں کی صفائی ستھرائی اور کیچڑ کو جلد صاف کیا جائے

اور شہر کے جملہ نشیبی جگہوں سے بارش کا پانی نکالنے کے لئے مشینری سکر مشینوں کا استعمال کریں اس کے علاوہ شہر کے جملہ سیوریج پائپ لائنوں کی صفائی کی جائے اور مین ہولز کی صفائی کو یقینی بنایا جائے اور واٹر سپلائی کی فراوانی کو ہر وارڈز محلوں میں پانی کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے

اور پھٹی ہوئی واٹر سپلائی کے پائپوں کو نیا کیا جائے تاکہ عوام کو پانی کی بنیاد سہولت فراہم ہو اور سنیئر سب انجینئر محمد شاہد سے گفتگو کرتے ہوئے چیف آفیسر سید مسعود الروف نے کہا کہ جن بستی میں واٹر سپلائی واٹر ٹینکروں کے ذریعے کی جاتی ہے

ان بستیوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنائیں اس موقع پر ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد کے پرسنل سیکرٹری بابر سعیدی نے بھی ملاقات کی،

ملاقات میں روجھان کے مسائل پر گفتگو اور چیف آفیسر نے اپنے تعاون کا اور روجھان صفائی ستھرائی کی حالت کو بہتر بنانے کا عزم کیا

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کے ملازمین کو اپنی اپنی ڈیوٹی ایمان داری اور احسن طریقے سے سرانجام دینے کی تاکید کی


روجھان :

روجھان کے نواحی علاقہ عمرکوٹ میں بیٹوں نے باپ کو کلہاڑیوں کے پے درپے وار کر کے شدید زخمی کر دیا زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روجھان منتقل پولیس نے کارروائی شروع کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق روجھان کے نواحی علاقہ عمرکوٹ میں خون سفید دو بیٹوں نے اپنے باپ کو کلہاڑیوں کے پے در پے وار کر کے شدید زخمی کر دیا ہے نوبت ولد سبز علی قوم گرانی سکنہ عمرکوٹ سٹی کا رہائشی جس کو اپنے حقیقی بیٹوں برکت اور مولا بخش نے ملکر گھر ہی میں حملہ کیا

اور بائیں پاؤں پر کلہاڑی کے تین شدید ضربیں لگائی جس سے نوبت گرانی بے ہوش ہو گیا زخمی کو طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روجھان میں منتقل کیا

ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے طبی امداد کے بعد ہسپتال داخل کر دیا عمرکوٹ پولیس نے برکت اور مولا بخش گرانی کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔ واقعہ دن دوپہر 12 بجے پیش آیا۔


روجھان

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری کا روجھان میں صفائی بارے نوٹس لینے کے بعد روجھان کے مختلف وارڈز محلوں گلیوں اور عام شارع کی صفائی اور کیچڑ ہٹانے اور عوام کی آمدورفت کے لئے راستہ صاف کر دیا گیا ہے

گزشتہ شب سے مشینری کے ذریعے یہ کام انجام دیا جا رہا ہے سنیئر سب انجینئر محمد شاہد کی نگرانی میں صفائی کا کام جاری سنیئر سب انجینئر محمد شاہد کا کہنا تھا

کہ ان شاء الله ایک دو دن میں روجھان کی صفائی جن میں کیچڑ کوڑا کرکٹ سیوریج لائنوں کی صفائی بھی کی جائے گی اور 100 % صفائی یقینی بنائی جائے گی انہوں نے کہا کہ عوام کا تعاون کے بغیر صفائی ناممکن ہے

کیونکہ شہری گھروں میں نالی پر جالی لگائیں مین ہولز پر ریت یا مٹی نہ ڈلوائیں، گوشت منڈی میں قصاب نالی میں جانوروں کا فضلہ پھینکنے سے پرہیز کریں اور اپنے گھر کا کوڑا کرکٹ اپنے دروانے کے ساتھ رکھ دیں

عملہ صفائی اٹھا کر لے جائے گا اس طرح کا تعاون کریں تو ایک اچھا ماحول صفائی اور بہتر بن سکتا ہے

جو ایک محب وطن پاکستانی شہری کا فرض ہے میونسپل کمیٹی کے عملہ صفائی کے ساتھ تعاون کریں کل پھر سے ہنگامی بنیادوں پر صفائی ستھرائی کا کام جاری رکھا جائے گا۔


روجھان

پنجاب ٹیچرز یونین تحصیل روجھان کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات کی گزشتہ روز رانا شہاب حبیب راجپوت شادی کے دعوت ولیمہ میں اہم سیاسی شخصیات ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری،

مسلم لیگ نون کے ضلعی رہنما سردار صفدر حسین مزاری ،مسلم لیگ نون کے صوبائی رہنما سابق ایم پی اے سردار عاطف حسین مزاری سابق تحصیل ناظم سردار اطہرعلی مزاری ایڈووکیٹ، سردار احمد حسن مزاری،

سید اسماعیل شاہ بخاری و معززین شہر و عمائدین علاقہ، ٹیچرز سیاسی سماجی صحافتی مزہبی شخصیات نے دعوت ولیمہ میں کثیر تعداد میں شرکت کی،

About The Author