لاہور: ن لیگ کے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے ۔ نواز شریف اورشہباز شریف کی غیر موجودگی میں پارٹی کو اجتماعی قیادت میں چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔
پارٹی ذرائع کا کہناہے کہ پارلیمانی ایڈوائزی گروپ پارٹی کے پارلمانی اور تنظمی امور دیکھے گا،راجہ ظفر الحق ، احسن اقبال ، رانا تنویر ، مریم اورنگزیب اور ایاز صادق سمیت پارلمانی ایڈوائزری گروپ سیاسی حالات کے مطابق فیصلے کرنے کا مجاز ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کو آئندہ سال انتخابی ماحول بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔ شہباز شریف کی وطن واپسی نواز شریف کی صحت کو دیکھتے ہو گی ۔
ن لیگی ذرائع کا کہناہے کہ نواز شریف کی صحت مستحکم ہوتے ہی شہباز شریف واپس آئیں گے، شہباز شریف وطن واپسی کے بعد ملک بھر جلسے کریں گے۔
ن لیگ کے اجلاس میں پارٹی کے سینیئر گروپ کو حکومت مخالف تحریک کے لیے بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور