دیپالپور: دریائے ستلج میں مسافروں سے بھری کشتی الٹنے سے 8 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ خواتین اور بچوں سمیت سات افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دریائے ستلج میں ملو شیخو کے قریب منچن آباد سے اپنے عزیز کے جنازے میں شرکت کیلئے آنے والے افراد کی کشتی الٹ گئی جس میں 30 لوگ سوار تھے۔
مقامی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کشتی سوار بیشتر افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔
بہاولنگر پولیس کے مطابق کشتی میں مرد، خواتین اور بچے بھی موجود سوار تھے جب کہ سات موٹر سایکلیں بھی لادی گئی تھیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ گنجایش سے زیادہ افراد کے سوار ہونے کے سبب حادثہ پیش آیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 نے جائے حادثہ پر پہنچ کر آپریشن شروع کیا۔ تام دم تحریر 30 میں سے 8 نعشیں اور سات افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر مریم خان کے مطابق امدادی کاروایوں کا سلسلہ جاری ہے اور انکوائری کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان نے بزدار نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے سرچ آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی ہے
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ