دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کی طبعیت سنبھل نہ سکی

اسپتال ذرائع کا کہناہے کہ این آئی سی وی ڈی سکھر میں داخلخورشید شاہ کی انجیو گرافی ہوچکی اب انجیو پلاسٹی یا بائی پاس کیا جائے گا۔

لاڑکانہ : پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کی طبعیت سنبھل نہ سکی،سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کا  بلڈ پریشر بڑھا ہوا ہے شوگر لیول بھی کنٹرول نہیں ہوسکا۔

اسپتال ذرائع کا کہناہے کہ این آئی سی وی ڈی سکھر میں داخلخورشید شاہ کی انجیو گرافی ہوچکی اب انجیو پلاسٹی یا بائی پاس کیا جائے گا۔

این آئی سی وی ڈی میں ڈاکٹر خورشید شاہ کا بلڈ  پریشر اور شوگر لیول کنٹرول کرنے کے لیے ادویات دے رہے ہیں۔ انکی شوگر اور بلڈ پریشر کنٹرول ہوتے ہی ان کا بائی پاس کیا جائے گا۔

ڈاکٹرز کا کہناہے کہ اگر خورشید شاہ کی انجیو پلاسٹی کی گئی تو این آئی سی وی ڈی سکھر میں ہوگی، خورشید شاہ کا بائی باس این آئی سی وی ڈی کراچی میں ہوگا۔

خورشید شاہ ان دنوں جیل کسٹڈی ہیں اور طبعیت خرابی کے باعث این آئی سی وی ڈی داخل ہیں داخل ہیں۔

About The Author