لاہور: مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ اتحادیوں میں اختلاف پیدا کرنے کی کوئی سازشی تھیوری کامیاب نہیں ہوگی ، انشاء اللہ حکومتی اتحادی ہیں اور رہیں گے۔
چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ انہوں نے سیاسی حقیقتوں کو سامنے رکھتے ہوئے ہمیشہ درست بات کی ہے، نوازشریف کے معاملے پربھی جو کہا عمران خان کے فائدے کے لیے کہا۔
اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ دھرنے کے دوران بھی ٹکراؤ روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کیا اور ملک کو سیاسی انتشار سے بچانے کے لیے فضل الرحمان سے رابطے کیے،جو درست ثابت ہوئے۔
مسلم لیگ ق کے مرکرزی رہنما چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ دھرنوں میں امن وامان برقرار رکھنے کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان اور وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو جاتا ہے۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟