دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مقبوضہ کشمیر: اکھنور میں دھماکہ، ایک بھارتی فوجی ہلاک

اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر کے اکھنور سیکٹر علاقے میں آرمی ٹرک کے پاس زور دار دھماکہ ہوا

جموں:جموں و کشمیر کے اکھنور علاقے میں زبردست دھماکہ ہوا، جس میں ایک فوجی جوان کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
تفصیلات کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب فوج ٹرک کے ذریعہ ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہورہی تھیں۔دھماکے میں فوج کے تین جوان زخمی ہوئے تھے جنہیں علاج کی غرض سے اودھم پور کے فوجی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ایک جوان نے زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔
اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر کے اکھنور سیکٹر علاقے میں آرمی ٹرک کے پاس زور دار دھماکہ ہوا۔ ساؤتھ ایشین وائرکے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دراز تک سنائی دی۔

About The Author