لندن:
ملکہ الزبتھ کے بیٹے شہزادہ اینڈریو نے خود پر لگنے والے جنسی زیادتی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں شراب نہیں پیتا اور مجھے پسینہ بھی نہیں آتا ۔
شہزادہ اینڈریو نے برطانوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ورجینیا رابرٹس نامی خاتون سے کبھی ملاقات نہیں کی، میری یاد داشت میں ایسی کوئی خاتون نہیں ہے۔
اینڈریو نے بتایا کہ فاک لینڈ کی جنگ میں مجھے گولی لگی تھی جس کے بعد بطور علاج ایڈرینالین کی زیادہ مقدار لینے سے اب مجھے پسینہ نہیں آتا۔شہزادہ اینڈریو کا کہنا ہے کہ ‘جس روز ورجینیا کے ساتھ تصویر لینے کی بات ہے وہ بھی غلط ہے، کیونکہ جس روز تصویر لینے کا دعوی کیا گیا ہے وہ اس دن اپنی بیٹی کیساتھ پیزا کھانے گئے تھے۔شہزادہ اینڈریو پر جنسی استحصال کا الزام لگانے والی امریکی خاتون ورجینیا رابرٹس نے امریکی عدالت میں جمع کرائے گئے بیان میں کہا ہے کہ ‘جب وہ 15 سال کی تھی تو اس وقت ایک ارب پتی بزنس مین جیفری اپیسٹین نے اسے شہزادہ اینڈریو کے ساتھ مل کر جنسی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کیا تھا’۔
ورجینیا رابرٹس کا دعوی ہے کہ پسینے میں شرابور شہزادے نے اس کے ساتھ ڈانس کیا تھا اور اسے کمسنی میں ہوس کا نشانہ بنایا تھا۔ورجینیا رابرٹس کا شہزادہ اینڈریو پر الزامات لگاتے ہوئے مزید کہنا ہے کہ ‘شہزادے سے اس کی ملاقات نائٹ کلب میں ہوئی تھی جہاں وہ نوکری کرتی تھی، شہزادے نے اسے شراب پلائی اور اس کے ساتھ رقص کیا تھا۔
لندن میں ساؤتھ ایشین وائر کے نمائندے امانت علی نے بتایا ہے کہ شہزادہ اینڈریو برطانوی ملکہ الزبتھ کے دوسرے بیٹے اور برطانیہ کے تخت و تاج کے امیدواروں کی قطار میں آٹھویں مقام پر ہیں۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور