نومبر 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایران میں پرتشددمظاہروں کی وجہ سے عراقی سرحدبند

عراق میں پرتشددمظاہرے کے دوران ملک بھر میں سکیورٹی فورسزکے ساتھ جھڑپوں میں کم از کم 300 افراد کی موت ہو چکی ہے

تہران:عراق اور ایران میں ہو نے والے مظاہرہ کی وجہ سے عراق نے شہر شملیش کی جنوبی سرحد کو بند کر دیاہے۔
ساؤتھ ایشین وائر کے نمائندے دانش ہنردوست نے بتایا ایران کی درخواست پرسر حد کو بند کیا گیا ہے۔

اس سے صرف عوام متاثر ہوں گے، دونوں ممالک کے درمیان مصنوعات کا تبادلہ جاری رہے گا۔ایران میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ پر ہونے والے احتجاج میں جمعہ کو ایک شخص موت ہو گئی تھی۔

ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق عراق میں اکتوبر کے آغاز سے لوگ اقتصادی اصلاحات اور بدعنوانی کے خاتمے کی کے لئے حکومت خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔

مظاہرے کے دوران ملک بھر میں سکیورٹی فورسزکے ساتھ جھڑپوں میں کم از کم 300 افراد کی موت ہو چکی ہے اور 1500 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

About The Author