نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ہالینڈ کی ملکہ پچیس نومبر کو پاکستان پہنچیں گی

واضح رہے ک ملکہ میکسیما 2009 سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی نمایندہ خصوصی براے انکلوسیو فنانس براے ترقی ہیں

اسلام آباد ہالینڈ (نیدر لینڈز )کی ملکہ میکسیما 25 سے 27 نومبر کو پاکستان کا دورہ کریں گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہالینڈ کی ملکہ میکسیما اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندہ کے طور پر پاکستان کا دورہ کریں گی ۔

اپنے دورہ پاکستان کے دوران ملکہ میکسیما صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ساتھ عوامی اور نجی شعبوں کے متعدد شراکت داروں سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔

ترجمان کے مطابق انکلوسیو فنانس فار ڈیویلپمنٹ حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے،پاکستان نے فنانشل انکلوثن کے لیے حالیہ برسوں میں کئی اقدامات کیے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ملکہ میکسیما مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گی،مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے اسٹیٹ بنک کا ایک اقدام ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ اور چھوٹی ادائیگیوں کے نرخ کو کم کرنا ہے۔

واضح رہے ک ملکہ میکسیما 2009 سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی نمایندہ خصوصی براے انکلوسیو فنانس براے ترقی ہیں۔

About The Author