دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شریف برادران کے بیان حلفی میں کیا ہے ؟

ذرائع کے مطابق شریف فیملی  نے قطری ائیر ایمبولینس سے رابطہ کیا ہے۔ نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز ائیر ایمبولینس حکام سے رابطے میں ہیں۔

لاہور: نواز شریف کیجانب سے عدالت میں جمع کرایا گیا بیان حلفی 50 روپے کے اسٹام پیر پر دیا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئےبیان حلفی میں نواز شریف نے کہا ہے کہ میں حلفیہ اقرار کرتا ہوں کہ میں اپنے سابقہ ریکارڈ کے مطابق چار ہفتوں میں پاکستان واپس آؤں گا۔ میں واپس آکر عدالت میں زیر سماعت کسییسز کا سامنا کروں گا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے بیان حلفی میں کہا ہے کہ میں حلفا کہتا ہوں کہ ڈاکٹروں کی رائے کے صحت یاب ہوکر وطن واپس اؤنگا۔ میں اپنے بھائی کی طرف سے دیے جانے والے حلفیہ اقرار کا بھی پابند ہوں۔

اس سے قبل شہباز شریف نے عدالت میں جمع کرائے گئے بیان حلفی  میں کہا تھا کہ سابق وزیراعظم صحت مند ہوتے ہی وطن واپس آئیں گے۔

سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے بیان حلفی میں کہا ہے کہ نواز شریف واپس آکر اپنے عدالتی کیسز کا سامنا کریں گے۔ بیان حلفی میں شہباز شریف نے کہا میں گارنٹی دیتا ہوں کہ نواز شریف صحت یاب ہوتے ہی وطن واپس آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کو علاج کے لئے باہر جانیکی اجازت دیدی

درایں اثناء شریف خاندان نے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کی لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ شریف فیملی نے ائیر ایمبولینس جلد از جلد پاکستان لانے کے لئے کوششیں تیزکردیں۔

ذرائع کے مطابق شریف فیملی  نے قطری ائیر ایمبولینس سے رابطہ کیا ہے۔ نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز ائیر ایمبولینس حکام سے رابطے میں ہیں۔

ن لیگ کے ذرائع کے  مطابق قطری ائیر ایمبولینس کی کل تک پاکستان پہنچنے کی امید ہے۔ ائیرایمبولینس میں شہباز شریف اور ڈاکٹر عدنان نواز شریف کے ہمراہ ہونگے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق نواز شریف کل اتوار یا پرسوں پیر کو شہباز شریف اور ڈاکٹر عدنان کے ساتھ بیرون ملک روانہ ہوں گے۔

About The Author