دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دہلی میں مصنوعی آکسیجن کی خریدوفروخت شروع

اس کمپنی کا پہلا آوٹ لیٹ سلیکٹ سٹی مال میں کھلا ہے، جہاں پر لوگوں کو خالص ہوا آکسیجن کے ذریعہ فراہم کی جارہی ہے۔

نئی دہلی:بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بڑھتی آلودگی کے پیش نظر مصنوعی آکسیجن فروخت کی جارہی ہے۔ دہلی کے سلیکٹ سٹی واک مال میں ‘آکسی پیور’ نامی کمپنی 299 روپے میں 15 منٹ تک آکسیجن کے ذریعہ خالص ہوا فراہم کر رہی ہے۔

ساؤتھ ایشین وائرکے مطابق نئی دہلی میں آلودگی کی سطح کم ہونے کا نام نہیں لے رہی، ایسے میں ایک ‘آکسی پیور’ نامی کمپنی لوگوں کو 299 روپے سے لے کر 499 میں 15 منٹ تک آکسیجن کے ذریعہ خالص اور تازہ ہوا دے رہی ہے۔ تاکہ لوگ آلودگی کے خطرات سے کچھ بچ سکیں۔

نئی دہلی کے سلیکٹ سٹی واک مال میں آکسی پیور نامی کمپنی سات قسم کے فلیور میں خالص ہوا دے رہی ہے۔ جس میں ہر فلیور کے الگ الگ فائدے بتائے جارہے ہیں۔

لیونڈر، سینامون، اسپیئرمنٹ، پیپرمنٹ، یوکیلِپٹس، لیمن گراس اور آرنج فلیور میں دہلی کی عوام تازہ ہوا خرید رہی ہے۔آکسی پیور میں کام کرنے والی آرتی نامی خاتون نے ساؤتھ ایشین وائر کو بتایا کہ یہ غیر ملکی کانسیپٹ ہے جو بھارت میں لایا گیا ہے۔

اس کمپنی کا پہلا آوٹ لیٹ سلیکٹ سٹی مال میں کھلا ہے، جہاں پر لوگوں کو خالص ہوا آکسیجن کے ذریعہ فراہم کی جارہی ہے۔

گاہک جو فلیور پسند کرتا ہے، وہ فلیور پائپ کے ذریعہ اس کی ناک میں لگا کر آکسیجن دیا جاتا ہے۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق آرتی کا مزید کہنا تھا کہ اس تھیراپی کے کوئی منفی اثرات نہیں ہیں۔ تاہم حاملہ خاتون اور 12 برس سے کم عمر کے بچوں کو یہ تھراپی نہیں دی جارہی۔

آرتی کا کہنا تھا کہ اس آکسیجن سے نہ صرف آپ کے جسم کے جراثیم ختم ہوں گے بلکہ باہری آلودگی کا کم اثر پڑے گا۔

About The Author