دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان دنیا میں ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی نئی ویکسین متعارف کروانے والا پہلا ملک بن گیا

پاکستان دنیا میں ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی نئی ویکسین متعارف کروانے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

پاکستان دنیا میں ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی نئی ویکسین متعارف کروانے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

حکام کے مطابق نئی ویکسین متعارف کروانے کا فیصلہ ایک ایسے وقت پر کیا گیا ہے جب ملک کے مختلف حصے اس مہلک بیماری کی لپیٹ میں ہیں اور اس بیماری سے بچاؤ کے لیے دی جانے والی مدافعتی ادویات بچوں پر اثر نہیں کر رہی تھیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی طرف سے تصدیق شدہ یہ ویکسین جنوبی سندھ میں حفاظتی ٹیکوں کی دو ہفتوں پر مشتمل مہم میں استعمال کی جائے گی۔

نئی ویکسین پروگرام کو متعارف کروانے کا فیصلہ اس لیے ہوا ہے کیونکہ گذشتہ تین برسوں میں پاکستان کے صوبہ سندھ میں ٹائیفائیڈ کے 10 ہزار سے زائد ایسے کیس سامنے آئے جن میں متاثرہ بچوں پر اس بیماری سے حفاظت کے لیے دی جانے والی ویکسین اثر ہی نہیں کر رہی تھی۔اور یہی وجہ ہے کہ اس پروگرام کا آغاز صوبہ سندھ سے کیا جا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ پہلی ایسی ویکسین ہے جو چھ ماہ کی عمر کے بچوں کو بھی دی جا سکے گی جو کہ ایک لمبے عرصے تک ٹائیفائیڈ کے خلاف مزاحمت پیش کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں سنہ 2017 میں ٹائیفائیڈ کے باعث ہونے والی مجموعی ہلاکتوں میں سے 70 فیصد ہلاکتیں 15 سال سے کم عمر بچوں کی تھی اور اس بیماری سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ سندھ تھا جہاں ٹائیفائیڈ کے 63 فیصد کیس رپورٹ ہوئے۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ ’ٹائیفائیڈ اور اس سے متعلقہ پیچیدگیوں سے بچے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ٹی سی وی ہمارے بچوں کو اس مہلک بیماری سے بچائے گی۔‘

About The Author