دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھارتی نیوی فورس کا جنگی طیارہ تباہ

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی نیوی کا مگ 29 طیارے نے گوا سے تربیتی پرواز کے لئے اڑان بھری تو اس کے فورا بعد گر کر تباہ ہوگیا۔

گوا: بھارتی نیوی  فورس کا ایک جنگی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران  تباہ ہوگیاہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی نیوی کا مگ 29 طیارے نے گوا سے تربیتی پرواز کے لئے اڑان بھری تو اس کے فورا بعد گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی نیوی فورس کے ذرائع کا کہناہے کہ طیارے کے دونوں پائیلٹس محفوظ رہے ہیں۔

بھارتی نیوی کے ترجمان  ویوک مدھوال نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ مگ 29طیارہ تربیتی پرواز پر تھا کہ اس کے انجن میں آگ لگ گئی جس سے وہ گر کر تباہ ہوگیا۔

ترجمان کے مطابق طیارے کے پائیلٹ کیپٹن شیو کھنڈ اور لیفٹننٹ کمانڈر دیپک یادیو اس حادثے میں محفوظ رہے انہوں نے طیارہ تباہ ہونے سے قبل چھلانگ لگا کر جان بچائی ۔

About The Author