دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مولانا فضل الرحمن نے پلان بی میں تبدیلی کا اعلان کردیا

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ  رات 8 بجے روڈ آزادی مارچ ختم کرکے شاہراہیں ٹریفک کیلئے کھول دی جائیں گی ۔

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے پلان بی میں تبدیلی کا اعلان کردیاہے۔ انہوں نے چاروں صوبوں کے جماعتی ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ مرکزی شاہراہوں پر دھرنے صبح 8بجے سے رات 8بجے تک رکھے جائیں ۔

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ نے کہا کہ میں چاروں صوبوں کے جماعتی ذمہ داران سے رابطے میں ہوں ۔

انہوں نے کہا ہم نے اپنی قوت کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے ۔ لیکن مسافروں کی تکلیف کو پیش نظر رکھتے ہوئے تمام صوبوں کی مشاورت سے یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ روڈ آزادی مارچ کے دھرنے صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تا حکم ثانی  جاری رکھے جائیں گے ۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ  رات 8 بجے روڈ آزادی مارچ ختم کرکے شاہراہیں ٹریفک کیلئے کھول دی جائیں گی ۔

دریں اثناء جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو نے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کے فیصلے کی توثیق کردی ہے ۔

مولانا راشد محمود سومرو نے صوبہ سندھ کے پانچ پوائنٹس پر جاری روڈ آزادی مارچ دھرنوں کو اٹھانے کی ہدایات مقامی جماعتوں کو جاری کردی ہیں ۔

About The Author