نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی ٹی وی نیوز نے ایبٹ آباد،فیصل آباد اور ڈیرہ اسماعیل خان بیورو بند کردیے

سرکاری ٹی وی سے لوگوں کو نکالے جانے کی خبر سامنے آنے کے بعد اچھے دنوں کی امید میں بیٹھے صحافی مایوسی کا شکار ہیں۔

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد سے نئی حکومتی پالیسیوں کے باعث شعبہ صحافت دباؤ کا شکار ہے۔

پا کستان ٹٰلی ویژن نیوز کی جانب سے جاری ہونے والے ایک نوٹی فیکیشن میں ملک کے متعدد شہروں میں موجود بیورو آفسز کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

پی ٹی وی نیوز نے ایبٹ آباد ،فیصل آباد اور ڈیرہ اسماعیل خان کے نیوز بیورو بند کرکے وہاں کام کرنے والے صحافیوں کو فارغ کردیاہے۔

مالی مسائل کی وجہ سے متعدد نجی ادارے صحافیوں کو نوکریوں سے نکال کر رہے ہیں اور جو صحافی نوکریاں کر رہے ہیں انہیں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گذشتہ 15 مہینوں سے پاکستان میں ورکر صحافی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔ جہاں نجی اداروں میں صحافیوں کو نوکریوں سے نکالا جا رہا ہے تو وہیں پاکستان ٹیلی ویژن سے بھی صحافیوں کو نوکری سے نکالنا شروع کر دیا گیا ہے۔

سرکاری ٹی وی سے لوگوں کو نکالے جانے کی خبر سامنے آنے کے بعد اچھے دنوں کی امید میں بیٹھے صحافی مایوسی کا شکار ہیں۔

About The Author