سرینگر:مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے پہلے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو نے کہا کہ’ جموں و کشمیر خطے میں انتخابات بھی ہوں گے اور عوامی حکومت بھی قائم ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ‘جموں و کشمیر میں انتخابات کرانے کے لیے بہت جلد کارروائی شروع ہوگی’۔
ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر نے جمعرات کو یہاں ایس ٹی سی تلوارا میں منعقدہ پاسنگ آوٹ پریڈ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس خطے میں انتخابات بھی ہوں گے، یہ مرکز کے زیر انتظام علاقہ ہے لیکن اس کے ساتھ اسمبلی بھی جڑی ہے’۔انہوں نے عوام سے تلقین کی کہ ‘جموں و کشمیر کے انتخابات میں عوام کو حصہ لینا چاہیئے’۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس