اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے آج 112ارب روپے کا قرضہ حاصل کرلیاہے۔
سرکاری ذرائع کا کہناہے کہ کمرشل بنکوں سے حاصل کیا گیا یہ قرض پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز کے ذریعے حاصل کیا گیاہے ۔
ذرائع کے مطابق کمرشل بنکوں کی طرف سے حکومت کو 251ارب روپے قرض فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی تھی تاہم حکومت نے 112ارب روپے اٹھا لئے ہیں۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے یہ قرض تین ، پانچ اور دس سالہ مدت کیلئےبھاری سود پر حاصل کیاہے۔
تفصیلات کے مطابق باون ارب روپے تین سال کے لئے گیارہ اعشاریہ اسی فیصد شرح سود پر حاصل کئے ہیں جبکہ چالیس ارب روپے گیارہ اعشاریہ پینتالیس فیصد شرح سود پر پانچ سال کے لئے قرض لیا گیاہے ۔
اسی طرح بیس ارب روپے دس سال کے لئے گیارہ اعشاریہ پینتیس فیصد شرح سود پر قرض لیا گیاہے ۔
واضح رہے کہ 8نومبر کو سامنے آنے والی اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ حکومتی قرضے تاریخ میں پہلی بر 33 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے :ملکی قرضے پہلی بار 33ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگئے
رپورٹ کے مطابق ستمبر 2019 کے اختتام تک ملکی قرضے 33 ہزار 247 ارب روپے کی سطح پر آ گئے جو کہ گزشتہ سال اسی ماہ 25 ہزار ارب روپے کی سطح پر تھے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایک سال کے دوران ملکی قرضوں میں آٹھ ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔
پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے سے اب تک ملکی قرضوں نو ہزار ارب روپے تک کا اضافہ ہوچکا ہے۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور