دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آج نواز شریف کو جانے دیں گے تو کل آصف زرداری اور خورشید شاہ بھی باہر جانے کا کہیں گے،فواد چودھری

فواد چودھری نے کہا کہ اسحٰق ڈار بھی واپسی کی یقین دہانی کراتے رہے،حسین نواز اور حسن نواز بھی واپس نہیں آئے

اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چودھری  نے کہاہے کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے بارے  کابینہ میں کل طویل میٹنگ ہوئی،انسانی بنیاد پر کابینہ نے معاملے کا جائزہ لیا ہےاوراسی بنیاد پر انہیں  باہر جانے کی اجازت دی ہے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نےاس ضمن میں ہونے والے سوال کے جواب میں کہا کہ ذیلی کمیٹی کہہ رہی ہے کہ ماضی میں کوئی ایسی مثال نہیں ہےنواز شریف کوئی ایسی گارنٹی تو دیں کہ ٹھیک ہوکر وہ واپس آجائیں گے۔

فواد چودھری نے کہا کہ اسحٰق ڈار بھی واپسی کی یقین دہانی کراتے رہے،حسین نواز اور حسن نواز بھی واپس نہیں آئے، ہم پیسے معاف نہیں کر سکتے ، یہ پاکستانیوں کا پیسہ ہے۔ برطانیہ میں انہوں نے جائیدادیں چھپائی ہوئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف مریم نواز خواجہ آصف نواز شریف کی کرسی سنبھالنے کی دوڑ میں ہیں، نواز شریف کی صحت پر سیاست نہ کریں، نواز شریف کو سکیورٹی بانڈز دینے دیں،وہ اپس آئیں گے تو پیسے واپس مل جائیں گے۔

فواد چودھری نے کہا آج نواز شریف کو شک کے بغیر جانے دیں گے تو کل آصف زرداری اور خورشید شاہ بھی باہر جانے کا کہیں گے، ہم نے مثال قائم کرنی ہے اور بیلنس قائم کیا ہے۔یہ مثال باقی لوگوں کے لئے بھی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ تین ہزار قیدیوں نے جیل سے نکلنے کی درخواستیں دائر کی ہیں،عدالت ای سی ایل سے نکال دے تو ہمارا کوئی مسئلہ نہیں، اب ساری ذمہ داری ہم پر ڈال دی گئی ہے،

وفاقی وزیر نے کہا مسلم لیگ ن کی ساکھ متاثر ہورہی ہے، ہماری طرف سے کوئی تاخیر نہیں مسلم لیگ ن کی طرف سے تاخیر ہو رہی ہے،نواز شریف کی صحت سے پیسہ زیادہ اہم نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کے دھرنے میں روز نئے لطیفے سننے کو ملتے ہیں،فضل الرحمان جہاں جہاں نکلنا چاہتے ہیں نکلیں ہم دیکھنے کے لئے بیٹھے ہیں۔

About The Author