اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما بابراعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف باہر جاکر واپس نہیں آئے تو کہا جائے گا کہ عمران خان نے این آراو کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک جانے کے لیےحکومت سزا یافتہ قیدی سے سیکورٹی بانڈ مانگ سکتی ہے، جو حکومت باہر جانے کی اجازت دے سکتی ہے وہ اس کے ساتھ شرائط بھی عائد کرسکتی ہے۔
انہوں نے شریف خاندان کا نام لئے بغیر کہا کہ جب یہ مشرف کے دور میں گئے تو ماڈل ٹاون سمیت کٹے اوربچھڑے بھی دے کرگئے تھے۔
بابر اعوان کا کہنا تھا کہ قیدی بھی وہ ہے جس کے دو بیٹوں سمیت متعدد رشتہ دارعدالتوں کے اشتہاری ہیں، نیب عدالتیں اور قانون ان کے اشتہاری رشتہ داروں کو ڈھونڈ رہے ہیں وہ کہتے ہیں ہم نے پیش نہیں ہونا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ اسحاق ڈار ڈیڑھ سال سے بھاگا ہوا ہے کیا وہ لندن کے علاج سے صحت مند ہوکر واپس آگیا، یہ بھی اگر جاکر واپس نہیں آتے تو حکومت جواب دہ ہے، پھر یہی کہا جائے گا کہ عمران خان نے این آراو کیا ہے۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟