دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

پسندیدہ موضوعات کو فالوکرنے کیلئے ٹوئٹر کا نیا فیچر سامنے آگیا

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے فالو ٹاپکس کے نام سے ایک نیا فیچر پیش کردیا گیا ہے تاکہ لوگ متعلقہ ہیش ٹیگ سرچ کرنے میں وقت ضائع نہ کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے ایک اہم فیچر متعارف کرادیاہے جس کے ذریعے  اب لوگ ان موضوعات کو بھی فالو کرسکتے ہیں، جن پر بات کرنا انہیں پسند ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے فالو ٹاپکس کے نام سے ایک نیا فیچر پیش کردیا گیا ہے تاکہ لوگ متعلقہ ہیش ٹیگ سرچ کرنے میں وقت ضائع نہ کریں۔

یہ فیچر جب آپ کے اکاﺅنٹ پر دستیاب ہوگا تو ٹوئٹر کی جانب سے پوچھا جائے گا کہ آپ اپنی ٹائم لائن پر ‘اس موضوع پر مزید دیکھنا’ چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس کا انحصار ان اکاﺅنٹس پر ہوگا جن کو آپ فالو کررہے ہوں گے اور جو کچھ آپ ٹوئٹر پر سرچ کرتے ہوں گے، اس کو دیکھ کر ٹوئٹر کی جانب سے سجیشن دی جائے گی۔

https://twitter.com/Twitter/status/1194015365845700608?s=20

اس میں ہر طرح کے موضوعات یا سبجیکٹس تو دستیاب نہیں ہوں گے مگر ٹوئٹر کی جانب سے آنے والے مہینوں میں اس حوالے سے فیچر کو توسیع دی جائے گی۔

ٹوئٹر کی طرف سے بتایا گیا کہ جن ٹاپکس کو فالو کیا جائے گا، ان سے متعلق ٹوئٹس ٹائم لائن پر شو ہوں گی۔

بیان میں کہا گیا کہ اس موضوع پر ماہرین، مداحوں یا دیگر افراد کی ٹوئٹس ٹائم لائن پر نظر آئیں گی اور اس پر مارک بھی ہوگا تاکہ آپ حادثاتی طور پر ان اکاﺅنٹس کو فالو نہ کرنے لگیں۔

خیال رہے  یہ واضح نہیں کہ آخر ٹوئٹر اس بات کو یقینی کیسے بنائے گا کہ معیاری ٹوئیٹس ہی صارف کے اکاﺅنٹ پر نظر آئیں۔

اس کے علاوہ صارف ٹاپکس کو مینیو یا ٹائم لائن پر جاکر بھی منیج کریں گے اور وہاں ان کو ان فالو یا کسی نئے کو تلاش کرسکیں گے۔

About The Author