دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آصف زرداری نے کہا ’’دیکھتے ہیں یہ کہاں تک جاتے ہیں‘‘، سردار لطیف کھوسہ

لطیف کھوسہ نے کہا مفروضوں کی بنیاد پر یہ کیس بنایا گیا ہے۔ نیب کے تاخیری حربے صرف  زرداری صاحب کو اذیت پہنچانے کے لیے ہیں

اسلام آباد:سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہاہے کہ آصف زرداری کی صحت تشویش ناک ہے، آج انکی پیشی تھی  آصف علی زرداری کہ ایسی حالت نہیں کہ انکو عدالت بھی لایا جاتا۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا ٹاک میں انہوں نے کہا کہ  آصف علی زرداری ذوالفقار علی بھٹو کے داماد ہیں یہ پہلے بھی ایگزیکٹو کے سامنے نہیں جھکے تھے اب بھی کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے۔

سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ آصف علی زرداری اس وقت عدالتی تحویل میں ہیں، ہسپتال کو بھی سب جیل قرار دیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو 70 دن نیب کی کسٹڈی میں رکھا گیا،اب تین ماہ ہونے کو ہیں جیل میں رکھا گیا ہے،نہ ثبوت ہیں انکے پاس نہ شواہد کس بنیاد پر انکو پابند سلاسل کیا ہوا ہے

سابق صدر کے وکیل نے کہا کہ یہ ایک بنیادی آئینی خلاف ورزی ہے۔ہم نے درخواست کی تھی کہ اگر افاقہ نہیں ہو رہا علاج ٹھیک نہیں تو ہنارے کراچی کے معالج کو شامل تو کیا جائے،  ہمارے معالج کراچی میں علاج کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو بورڈ بنایا گیا وہ رپورٹس شیئر نہیں کی جا رہی تاکہ ہم اپنے معالج سے مشاورت ہی کر سکیں،آصف علی زرداری کا حوصلہ دیکھیں انہوں نے کہا کہ دیکھتے ہیں یہ کہاں تک جاتے ہیں۔ زرداری صاحب کا دامن بالکل صاف ہے

لطیف کھوسہ نے کہا مفروضوں کی بنیاد پر یہ کیس بنایا گیا ہے۔ نیب کے تاخیری حربے صرف  زرداری صاحب کو اذیت پہنچانے کے لیے ہیں،اگر آصف علی زرداری کو ہچھ ہوا تو زمہ داری عمران خان اور ایگزیکٹو بورڈ کی ہوگی۔

اس سے قبل اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آصف زرداری کی کراچی میں علاج کے لئے دی گئی درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

About The Author