دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وسیم خان نے کہا آپ استعفی دینگے یا پریس ریلیز جاری کردیں؟ سرفراز احمد

سرفراز احمد نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی نے بہت اعتماد دیا، وسیم خان نے بھی حوصلہ بڑھایا ڈومیسٹک میں پرفارم کرنے کا مشورہ دیا۔

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ وسیم خان میرے پاس فیصلہ لے کر آئے تھے کہ آپ استعفیٰ دیں گے یا پریس ریلیز جاری کر دیں۔

آج کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ 100سے زائد میچز میں پاکستان کیلیے کپتانی کی،وسیم خان میرے پاس فیصلہ لے کر آئے تھے جس کا میں نے خیر مقدم کیا، انہوں نے کہا آپ استعفیٰ دیں گے یہاں پریس ریلیز جاری کر دیں ۔

سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ میرے مایوس ہونے سے کچھ نہیں بنتا، پی سی بی کا فیصلہ تھا جو ہو گیا، ٹیم میں واپسی کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا مجھے صرف کرکٹ کھیلنی ہے کسی کے بھی انڈر کھیل سکتا ہوں اللہ کا شکر ہے جتنی بھی کپتانی کی وہ اچھے انداز میں ہوئی۔

سرفراز احمد نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی نے بہت اعتماد دیا، وسیم خان نے بھی حوصلہ بڑھایا ڈومیسٹک میں پرفارم کرنے کا مشورہ دیا۔

انہوں  نے کہا کہ آسٹریلیا کا ٹور ہمیشہ سے مشکل رہا ہے بابر اعظم میں صلاحیت ہے کہ وہ اپنی بیٹنگ کے ساتھ ساتھ کپتانی بھی بہترین کریں گے، بابر اعظم کو ہمیشہ سپورٹ کیا ہے بابر کو جتنا سپورٹ کر سکتے ہیں ہمیں کرنا چاہیے۔

سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ جو کھلاڑی پرفارم نہیں کر رہے انھیں موقع دینا چاہیےفخر زمان پرفارم نہیں کر رہے تو انھیں بھی سپورٹ کرنا چاہیےفینز کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا، امید ہے قومی ٹیم آسٹریلیا میں موجود ہے وہاں ٹیسٹ سیریز میں اچھا کھیل پیش کرے گی۔

About The Author