نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بلوچستان یونیورسٹی میں طلبہ کیلئے یونیفارم لازمی قرار دیدی گئی

بلوچستان یونیورسٹی کےنوٹیفیکیشن میں اس سٹور کا حوالہ دیا گیا ہے جہاں سے طلبہ کو وہ مخصوص یونیفارم مل سکے گی-

‏⁧‫کوئٹہ :بلوچستان یونیورسٹی میں طلبہ کیلئے یونیفارم لازمی قرار دیدی گئی ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے اس ضمن میں نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیاہے ۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے لکھا کہ بی ایس اور ایم ایس کے تمام طلبا اور طالبات مارچ دوہزار بیس کے بعد مخصوص یونیفارم پہن کر ہی یونی ورسٹی میں داخل ہوسکیں گے۔

بلوچستان یونیورسٹی کےنوٹیفیکیشن میں اس سٹور کا حوالہ دیا گیا ہے جہاں سے طلبہ کو وہ مخصوص یونیفارم مل سکے گی-

بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما اور بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ثنا بلوچ نے اس ضمن میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بیان جاری کرکے شدید تنقید کی ہے ۔

ثنا بلوچ نے ٹوئٹر پر لکھا ”بلوچستان‬⁩ ⁧‫یونیورسٹی‬⁩ کا معاملہ اسٹوڈنٹس کے یونیفارم کا نہیں بلکہ چند شیطان زہن اسٹاف و اساتذہ کی جانب سے اسٹوڈنٹس کیساتھ ⁧‫جنسی‬⁩ حراسگی کا ہے۰ یونیورسٹی انتظامیہ نے دیگر معاملات کو تو در گذر کردیالیکن ⁧‫یونیفارم‬⁩ جیسے ناقابل عمل تجویز پر فوری سرکولرُجاری کرکے سب کو مایوس کردیا ہے-“

About The Author