نو نومبر انیس سو اکیانوے کو دیوار برلن گرنے پر تاریخ نے نیا رخ لیا. پاکستان نے نو نومبر دو ہزار انیس کو کرتارپور کھول کر برصغیر کی تاریخ میں مذہبی ہم آہنگی کا پیڑ لگانے کا دعوی کیاہے۔
پاکستان نے راہداری کھولنے کا وعدہ نبھایا لیکن یہ بھارتی میڈیا کو نہ بھایا مودی کا حمایتی میڈیا کرتارپور کی کوریج سے گریزاں رہا لیکن بین الاقوامی میڈیا نے کرتارپور راہداری کھلنے کو بھرپور کوریج دی۔
بین الاقوامی میڈیا نے کرتارپور راہداری کھلنے کو بھرپور کوریج دی۔ جرمن ادارے ڈی ڈبلیو نے لکھا پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحد پر نئے اوپن پوائنٹ کا افتتاح ہو گیا ،، جس سے بھارتی سکھ بغیر ویزا کے پاکستان میں موجود اپنے مذہبی مقامات کی زیارت کر سکیں گے۔
الجزیرہ نے لکھا بھارتی سکھوں نے پاکستان کی جانب تاریخی سفر شروع کر دیا ہے،، جو دونوں ملکوں کے درمیان ایک تاریخی معاہدے کے تحت شروع ہوا۔
روسی نیوز ایجنسی اسپوٹنک نے سوال اٹھایا کہ کیا آخر کار امن قائم ہو گیا؟ اسپوٹنک نے لکھا کہ سکھ پہلی بار پاکستان میں موجود مقامات کی زیارت کا راستہ کھلنےپر خوشی سے نہال ہیں ۔
بی بی سی نے لکھا سکھوں کے ایک اہم مقدس مقام کو جانے والا راستہ بآلاخر کھل گیا ہے،سکھوں کی اس دیرینہ خواہش کو پورا کرنے کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان اکتوبر میں معاہدہ ہوا تھا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس