دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رانا ثنا

سابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت مسترد

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت سیف سٹی کی فوٹیج آنے کے بعد دوبارہ دائر کی گئی تھی ۔
  • لاہور :سابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔ عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا

انسداد منشیات کے خصوصی جج شاکر حسن نے کیس کی سماعت کی۔

رانا ثنا کے وکیل فریاد علی شاہ بے نے موقف اختیار کیا تھاکہ  سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق رانا ثناءاللہ کی گاڑی 3:34 منٹ پر لاہور کنال روڑ پر پہنچی ۔

فریاد علی شاہ نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کی گاڑی پندرہ منٹ کے اندر اے این ایف کے آفس پہنچ گئی۔رانا ثناءاللہ کی گاڑی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کو ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت سیف سٹی کی فوٹیج آنے کے بعد دوبارہ دائر کی گئی تھی ۔

About The Author