دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو پیغام دیا ہے کہ استعفی لے کر آؤ ورنہ نہ آؤ، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں آزادی مارچ کیلئے ایک پیج پر ہیں،سیاسی جماعتوں کے رہنما روز آزادی مارچ میں شرکت کرتے ہیں۔

جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ  ہم نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو پیغام دیا کہ استعفی لے کر آؤ ورنہ نہ آؤ۔حکومتی وزراء کا لب و لہجہ مفاہمت نہیں تصادم کی طرف جاتا ہے۔

جے یو آئی ف کے سربراہ نے یہ بات اسلام آباد کے سیکٹر ایچ نائن میں جاری دھرنے سے خطاب  میں  میں کی ہے ۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں آزادی مارچ کیلئے ایک پیج پر ہیں،سیاسی جماعتوں کے رہنما روز آزادی مارچ میں شرکت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ جعلی اسمبلی بنائی گئی جو جعلی قانون سازی کر رہی ہے،ایسی جعلی اسمبلی کی قانون سازی جعلی ہے۔ جعلی وزیر اعظم کے ایگزیکٹو آرڈر زبھی جعلی ہیں جن کو کوئی تسلیم نہیں کرے گا۔

مولانافضل الرحمان نے کہا کہ میں یہ وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ ان جعلی قوانین کی کوئی حیثیت نہیں۔ ایڈہاک ازم پر ملک نہیں چلتے، ملک کو ایسے لوگوں سے فارغ کرنا چاہیے، پاکستان کی پارلیمنٹ کو متنازع بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے،ہماری افواج پاکستان نے امن کیلئے قربانیاں دی ہیں،افواج پاکستان قربانیوں کے نتیجے میں قوم کو امن دیں گے۔ اگر قوم کی قربانیاں نہ ہوتیں تو فوج اس ہدف کو حاصل نہ کر سکتی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو کوئی این آر او نہیں ملے گا، مولانافضل الرحمان

جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ نے کہا کہ ہم نے یہ قربانیاں اس لیے نہیں دی کہ ایسے نااہل لوگ حکمرانی کریں گے،ایسے حکمرانوں کو ملک پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان قبضہ گروپ کیلئے نہیں بنا، پاکستان کیلئے فیصلہ پاکستانی عوام نے کرنا ہے۔

About The Author