دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نواز شریف علاج کیلئے بیرون ملک جائینگے، اہل خانہ نے منالیا

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف کے علاج کے لئے قائم میڈیکل بورڈ نے ان کے بیرون ملک علاج کی سفارش کردی ہے۔

اسلام اباد: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف کے علاج کے لئے قائم میڈیکل بورڈ نے ان کے بیرون ملک علاج کی سفارش کردی ہے۔

باوثوق ذرائع کا کہناہے کہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں کمی کی اب تک تشخیص نہیں ہوسکی۔ ادویات اورانجیکشن کے باوجود پلیٹ لیٹس کا مسلسل کم رہنا خطرنات اندرونی بیماری کاباعث ہوسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اہلخانہ نے بیرون ملک علاج کےلیے نوازشریف کو رضا مند کرلیا ہے۔ قانونی پیچیدگیاں دور ہونے کے بعد نوازشریف علاج کےلیے بیرون ملک جائیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کےلیے بیرون ملک جانے میں مسلسل ہچکچاہٹ کا شکاررہے۔

یاد رہے کہ نواز شریف کو گزشتہ روز سروسز اسپتال لاہور سے جاتی امراء منتقل کیا گیا تھا۔ وہ لگ بھگ 16روز سروسز اسپتال میں زیر علاج رہے ۔

سابق وزیراعظم کی بگڑتی صحت پر پارٹی نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا اور طبی بنیادوں پر نرمی کی اپیل کی۔  لاہور ہائیکورٹ سے چودھری شوگر ملز میں پچیس اکتوبر اور اسلام آباد ہائیکورٹ سے العزیزیہ ریفرنس میں انتیس اکتوبر کو ضمانت پر رہائی کا پروانہ ملا۔

About The Author