اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ مشکل ترین حالات میں حکومت سنھبالی، معیشت کی بہتری کےلیے مشکل فیصلے کرنا ضروری تھا،حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے یہ بات پنجاب میں سرکاری اراضی کو فلاحی مقاصد کے لئے بروئے کار لانے سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی ہے ۔
عمران خان نے یہ دعوی بھی کیا کہ ملک کی معیشت میں استحکام آچکا ہے، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کےلیے کوششیں مزید تیز کرنا ہوںگی،معاشی عمل تیزکرنے اورخصوصاً نوجوانوں کےلیے نوکریوں کے مواقع پیدا کرنا ہوں گے۔
وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ معیشت اوروسائل کا بڑا حصہ بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں میں صرف ہوتا ہے،ماضی میں سرکاری املاک کو موثر طریقے سے بروئے کار نہ لانا مجرمانہ غفلت تھی۔
وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ املاک سے متعلقہ مقدمات کے جلد فیصلوں کےلیے کوششیں تیز کی جائیں۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،وزیرقانون فروغ نسیم،صوبائی وزیرقانون سمیت دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔
وزیراعظم کو صوبہ پنجاب میں سرکاری املاک عوامی فلاح و بہبود کے لئے برؤے کار لانے پربریفنگ دی گئی ۔
پنجاب کوآپریٹوبورڈ فارلیکوڈیشن کے زیر انتظام املاک کو عوامی مقاصد کے لئے استعمال کرنے پرغور کیا گیا۔
اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ پی سی بی ایل کی نئی انتظامیہ نے 6 ماہ میں اربوں روپے کی املاک کو ناجائز قبضے سے واگزار کرایا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ