دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اثاثہ جات کیس، اسحاق ڈار کی جائیدادکی نیلامی روکنے کی درخواست مسترد

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اہلیہ تبسم اسحاق ڈار نے جائیداد قرقی کو چیلنج کیا تھا۔

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اثاثہ جات کیس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد کی نیلامی روکنے کی درخواست مسترد کردی ہے ۔

نیب کو اسحاق ڈار کی جائیداد نیلامی کی اجازت مل گئی ہے۔ احتساب عدالت نے تبسم اسحاق ڈار کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اہلیہ تبسم اسحاق ڈار نے جائیداد قرقی کو چیلنج کیا تھا۔

تبسم اسحاق ڈار کا موقف تھا کہ اسحاق ڈار نے لاہور کی جائیداد مجھے تحفہ میں دی تھی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ تبسم اسحاق ڈار جائیداد تحفے میں ملنے کا کوئی ثبوت پیش نہ کرسکیں۔

About The Author