اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی اسلام آبادکے نجی اسپتال میں سرجری کرلی گئی ہے۔
خاندانی ذرائع کا کہناہے کہ شاہد خاقان عباسی کے ہرنیا کا آپریشن کیا گیاہے۔ مریض کوآپریشن کے بعد ہوش میں آنے میں مزید 3 سے 4 گھنٹے لگیں گے۔
پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے گزشتہ ماہ شاہد خاقان کو ہرنیا کا آپریشن تجویز کیا تھا۔ آپریشن کے بعد بحالی کیلئے کم از کم 7 دن تک ہپستال رکھا جائے گا۔
ذرائع کا کہناہے کہ میڈیکل بورڈ نے شاہد خاقان عباسی کے ہسپتال میں مزید قیام کے حوالے سے حکومت کو آگاہ کر دیا تھا ۔
اسپتال ذرائع کا کہناہے کہ شاہد خاقان عباسی کو گزشتہ چار سال سے ہرنیا کی تکلیف ہے،سابق وزیراعظم 4 نومبر کو نجی اسپتال منتقل کیا کئے گئے تھے۔
شاہد خاقان عباسی کا بلڈ پریشر زیادہ ہونے کی وجہ سے 4 نومبر کو آپریشن موخر کر دیا تھا ۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نجی اسپتال سے ذاتی خرچ پر علاج کرا رہے ہیں
شاہد خاقان عباسی کو پتے میں پتھری اور انفیکیشن کی شکایت بھی تھی۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟