دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مقبوضہ کشمیر میں آٹھ انچ برف باری

سیاحتی مقام گلمرگ میں بھی بھاری برف باری کی وجہ سے ٹنگمرگ گلمرگ روڈ پر گاڑیوں کو احتیاطی طور پر روک دیا گیا ہے۔
 
سری نگر: (ساؤتھ ایشین وائر):
 
مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ اور بارہمولہ میں تازہ برف باری شروع ہوگئی۔
 
کپواڑہ انتظامیہ کی معلومات کے مطابق کپواڑہ میں برف باری کے سبب کرناہ، کیرن اور مژھل علاقوں میں سڑک رابطے آمد و رفت کے لیے بند ہے۔ تینوں علاقوں میں آٹھ انچ کی برف باری ہوئی ہے۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق ضلع بارہمولہ میں سیاحتی مقام گلمرگ میں بھی بھاری برف باری کی وجہ سے ٹنگمرگ گلمرگ روڈ پر گاڑیوں کو احتیاطی طور پر روک دیا گیا ہے۔
وادی کشمیر کو جموں خطے سے ملانے والی متبادل مغل شاہراہ، پیر کی گلی پر تازہ برفباری اور بارشوں کے باعث شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کے لیے بند کردیا گیا۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سونم لوٹس نے ساؤتھ ایشین وائر کو بتایا کہ جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں 6 سے 8 نومبر تک برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ ‘ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ، کشمیر اور لداخ خطے کے پہاڑی علاقوں سمیت لیہہ، زنسکر، پہلگام، سونمرگ، زوجیلا ٹاپ، سنتھن ٹاپ، سادھنہ ٹاپ اور افریویٹ میں برفباری ہونیکی پیش گوئی ہے

About The Author