کراچی : پاکستانی شوٹر غلام مصطفی بشیر نے ٹوکیو اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ کراچی: غلام مصطفے بشیر نے اولمپکس کوٹہ کے تحت میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائی کیا ۔
غلام مصطفے بشیر ٹوکیو اولمپکس کے رپٹ فائر پسٹل ایونٹ میں ایکشن میں ہوں گے ۔ وہ پہلے پاکستانی شوٹر ہیں جنہوں نے لگاتار دوسری بار کوٹہ سسٹم کے تحت اولمپکس کیلئے کوالیفائی کیا ۔
وہ ریو اولمپکس میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں ،دوحہ میں جاری ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ میں غلام مصطفے بشیر نے پانچویں پوزیشن حاصل کی ۔
سیکریٹری رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان رضی احمد کا کہناہے ہ پانچویں پوزیشن کے تحت انہیں اولمپکس کوٹہ ملا ہے۔ غلام مصطفے بشیر کو وائڈ کارڈ انٹری نہیں ملی بلکہ کوٹہ سسٹم کے تحت اولمپکس کیلئے کوالیفائی کیا ہے ۔
رضی احمد نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ خلیل اختر بھی اولمپکس کوٹہ کے تحت ٹوکیو اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرچکے ہیں۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس