نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب صوبے کو قائم کرکے رہے گی،بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری نے ان خیالات کا اظہار آج ملتان میں مزدور اور وکلاء راہنماؤں کا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مکالمے میں کیا ۔

ملتان: پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب صوبے کو قائم کرکے رہے گی،نوے دن میں صوبے کے قیام کا وعدہ کرنے والی پی ٹی آئی سے جنوبی پنجاب کے عوام تنگ آگئے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے ان خیالات کا اظہار آج ملتان میں مزدور اور وکلاء راہنماؤں کا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مکالمے میں کیا ۔

مکالمے کے شرکاء کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی نے جنوبی پنجاب صوبے کے نام پر ہمیں دھوکا دیا،

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ نااہل اور سلیکٹڈ حکومت کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی کی احتجاجی مہم جاری ہے، میں آٹھ نومبر کو مظفر گڑھ میں جلسہ کروں گا حکومت کو گھر بھیج کر دم لینگے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی کے وکلاء اور مزدور راہنماؤں کی ملاقات ہوئی ۔  پی پی پی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود، خواجہ رضوان عالم، عبدالقادر شاہین اور حیدر زمان قریشی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزلائر فورم کے شیخ غیاث الحق، اشفاق گیلانی، اشفاق تیجہ، مرزا امین نے بھی ملاقات کی ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وکلا راہنما جام شکیل، یونس حسن، جاوید اختر، نوید سلمان،عاصم پرویز، نویدالرحمان ہاشمی، ارسلان حیدر، میراقبال سرگانہ اور فیاض لکھویرا سے بھی ملے ۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بھٹہ یونین، پیپلزیونٹی آف پی آئی اے اور ریلوے یونین کے راہنماؤں اورگرینڈ ہیلتھ الائنس اور سوئی گیس یونین کے راہنماؤں نے بھی ملاقات کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے واپڈا یونین، واسا یونین، انڈسٹریل ٹریڈ یونینز، ایم ڈی اے ایمپلائنز یونین ودیگر وفاقی و صوبائی اداروں کی یونینز کے راہنماؤں نے بھی ملاقات کی۔

مزدور راہنما ملک بشیر احمد، مہرعباس راجہ، مطلوب بخاری، طاہر خاکوانی ،عمران شاہ کاظمی سید ارشاد حسین، مہرخالد ہراج، سید معظم علی، بشیر جوئیہ ،اے ڈی کنول، ممتاز خان، میڈم شمیم، سیدہ نصرت، امتیاز متیلا، شبیر مکول اور غضنفر عباس بھی موجود تھے۔

مزدور راہنما ریاض حسین ناصر، حمزہ طاہر، طاہر خاکوانی، یاسین سیال، اللہ بخش، حسین کھوکھر، سادش طلعت اور اللہ بخش سومرو بھی اس موقع پر موجود تھے۔

About The Author