اسلام آباد وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ میں نے یہ اندازہ لگانے کیلئے کہ بارش اور بدلتے موسم کے حوالے سے شرکاء کو کیا امداد فراہم کی جاسکتی ہے، چیئرمین سی ڈی اے کو فوری طور پر دھرنے کے مقام پر جانے کا حکم دیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی ہے ۔
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ رات سے بارش جاری ہے اور دھرنے کے شرکا نے رات بھی بارش میں گزاری ہے ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر کے اضلاع اور اسلام آباد میں اکثر مقامات پر ، زیریں خیبرپختونخواہ اوربالائی/وسطی پنجاب کے اضلاع میں کہیں کہیں جبکہ جنوبی پنجاب کےا ضلاع میں چند مقامات پر تیزہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرکے بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکا ن ہے۔ اس دوران بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارش کے علاوہ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور