اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا سب سے بڑا چیلنج اسٹیٹس کو تبدیل کرنا ہے،نیا پاکستان پرانے اور روایتی طریقوں سے نہیں چلایا جا سکتا،روایتی طریقوں کو خیر آباد کہہ کر عوام کی فلاح کو مقدم رکھنا ہو گا۔
عمران خان نے ان خیالات کا اظہار آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تمام وفاقی سیکریٹریز و صوبائی چیف سیکریٹریز سے ملاقات میں کیا ۔
اجلاس میں مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین، مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ شہزاد ارباب،معاون خصوصی شہزاد اکبر بھی موجود تھے ۔
اس موقع پر وفاقی اور صوبائی سیکریٹریز نے ادارہ جاتی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز پیش کیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت سنبھالتے ہی آپ سے ملاقات کی تھی،ملاقاتوں کا یہ تسلسل جاری رہے گا،اس وقت ملک کے معاشی حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں۔ سرمایہ کار مختلف شعبوں میں دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ روپے کی قدر بہتر ہورہی ہے اور برآمدات بڑھ رہی ہیں۔ سرمایہ کاروں کا حکومتی پالیسیوں اور اقدامات پر اعتماد نہایت حوصلہ افزا ہے، اس تبدیلی کا اعتراف بین الاقوامی اداروں کی جانب سے بھی کیا گیا۔
وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ اس فضا کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے،نوجوان طبقے کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور غربت کا خاتمہ ہمارا مشن ہے،پاکستان میں سیاحت کا بہت پوٹینشل ہےسیاحت کا شعبہ ملک کی معاشی و سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ سی پیک پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ سی پیک منصوبوں سے پاکستان میں ترقی کا ایک نیا باب روشن ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو سول سرونٹس کی مشکلات کا اندازہ ہے۔ ان مشکلات کو دور کرنے اور سول سروس کو ماضی کی طرح فعال بنانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ سیکریٹریز کی تعیناتی کی مدت کی پالیسی وضع کر دی گئی تاکہ آپ دل جمعی اور یکسو ئی سے اپنے اپنے متعلقہ محکموں میں اپنی خدمات سرانجام دے سکیں۔
وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ قابل ، پرعزم اور محنتی سول سروس حکومت کے ویژن کو عملی شکل دینے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے،آپ عوامی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے محنت کریں اور مسائل کا حل نکالیں۔
ترقی تب ہی ممکن ہے جب صحیح اور بروقت فیصلے لیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک ایسی حکومت کے دور میں جو سرکاری ملازموں پرکسی قسم کا سیاسی دباؤ نہ ڈالنے پر یقین رکھتی ہے وہاں آپ کے لئے اپنی بھرپور صلاحیتوں کو برؤے کار لانے اور قوم کی خدمت کرنے کا بہترین موقع ہے۔
وزیراعظم نے کہا گورننس میں شفافیت اور جدت لانے کے لیے ٹیکنالوجی کو برؤے کار لایا جائے۔
مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات نے سول سروس ریفارمز کے حوالے سے بھی اجلاس کو بریف کیا۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ ان سفارشات کو حتمی شکل دینے کا عمل جلد مکمل کیا جائے تاکہ سول سروس کی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور