دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب کابینہ نے بلدیاتی مسودہ قانون میں ترامیم کی منظوری دے دی

کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیر اعلی عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نیا بلدیاتی نظام کو عوامی مفاد اور مقامی ترقی کی بنیاد ثابت ہو گا۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت  صوبائی کابینہ کے اجلاس میں  بلدیاتی مسودہ قانون میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی ۔

وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے کابینہ کے فیصلوں پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی، صرف سیاسی جماعت یا انتخابی گروپ بنا کر بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت ہوگی۔

اقلیتوں کو جنرل نشستوں پر بھی ووٹنگ کا حق دیا گیا ہے، پنجاب ڈی مارکیشن آف لوکل ایریاز رولز 2019 کے تحت مقامی علاقوں کی حدبندی کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیر اعلی عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نیا بلدیاتی نظام کو عوامی مفاد اور مقامی ترقی کی بنیاد ثابت ہو گا۔

پنجاب کابینہ نے پنجاب میونسپل سروسز پروگرام میں رد و بدل کی منظوری دیدی، سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی سکیموں پر مقامی حکومتیں عملدرآمد کرائیں گی۔

شاہی قلعہ اور اس کے بفر زون میں سیاحت کے فروغ کیلئے ہیریٹیج اینڈ اربن ری جنریشن پروگرام کی منظوری بھی دی گئی ہے، شاہی قلعہ میں خلوت خانہ اور دیگر حصوں کو بحال کیا جائے گا۔

پنجاب ڈی مارکیشن آف لوکل ایریاز رولز کے تحت مقامی علاقوں کی حدبندی، لاہور اور آذر بائیجان کے شہر کچوان کو جڑواں شہر قرار دینے، ڈیرہ غازی خان میں ساؤتھ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے قیام پر بھی اتفاق ہو گیا۔

وزیر اطلاعات اسلم اقبال کے مطابق میونسپل سروسز پروگرام میں رد و بدل کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔

آزادی مارچ سے متعلق صوبائی وزیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات بہتری کی طرف گامزن ہیں۔

About The Author