دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دھرنے میں شرکت کرنے یا نہ کرنے بارے کارکنان رائے دیں،بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری نے ان خیالات کا اظہار آج بلاول ہاؤس ملتان میں پیپلزپارٹی کے کارکنان اور عہدیداران سے ملاقات میں کیا ۔

ملتان:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جے یو آئی ف کے اسلام آباد میں جاری دھرنے میں شرکت سے متعلق کارکنان اور پارٹی عہدیداروں سے رائے مانگ لی ہے۔

بلاول نے کہاہے کہ  کراچی سے کشمیر تک حکومت کے خلاف ہماری احتجاجی مہم جاری ہے،دھرنے میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے کارکنان مجھے رائے دیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے ان خیالات کا اظہار آج بلاول ہاؤس ملتان میں پیپلزپارٹی کے کارکنان اور عہدیداران سے ملاقات میں کیا ۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم  مولانا فضل الرحمان کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں،سندھ سے اسلام آباد تک آزادی مارچ میں پی پی کارکنان و عہدیداران نے بھر پور شرکت کی ہے۔

انہوں نے کارکنان سے رائے مانگی ہے کہ  مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کرنی ہے یا نہیں ؟

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں بلاول ہاؤس  ملتان میں ہونے والے اجلاس میں پارٹی کے ڈویژنل، سٹی اور ڈسٹرکٹ کے عہدیداران و کارکنان کے علاوہ ٹکٹ ہولڈرز موجود تھے۔

مخدوم سید یوسف رضا گیلانی اور مخدوم احمد محمود نے بھی بلاول ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی۔

حیدرزمان قریشی، خواجہ رضوان عالم، عبدالقادر شاہین، نوید عامر جیوا، ڈاکٹر الطاف کھوکھر اور حبیب اللہ شاکر بھی اجلاس میں موجود تھے۔

ملک نسیم لابر، کامران مڑل، کامران گھمن، اعجاز شاہ، جاویدڈہلوں، توشی خان اور اقبال راندھو نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

About The Author