دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ  میں دہشت گردی کی ایک اور کوشش ناکام،تین دہشت گردہلاک

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق  دہشتگردوں کے زیر استعمال مشتبہ گاڑی سے 35 کلو گرام دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا،

کوئٹہ : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ  میں دہشت گردی کی ایک اور کوشش ناکام بناکر تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے- دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد بھی برآمدکرلیاگیا۔

آج بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے  نے ایک کارروائی کے دوران  بارود سے بھری گاڑی کی شہر میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی –

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق  کوئٹہ شہر کی طرف آنے والی مشتبہ گاڑی کو اغبرگ کے مقام پر  روکنے کی کوشش، جس پر گاڑی میں سوار دہشت گردوں نے وہاں سے گاڑی کو بھگانے کی کوشش کی۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مڈبھیڑ اور فائرنگ کے تبادلے میں تین مبینہ دہشت گرد موقع پر ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق  دہشتگردوں کے زیر استعمال مشتبہ گاڑی سے 35 کلو گرام دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا، اس کے علاوہ 2 ایس ایم جیز، ایک پسٹل، ہینڈ گرنیڈز اور دیگر اسلحہ بھی برآمد،ہوا ہے

واقعے کا  مقدمہ درج کرکے مذید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق واقعہ میں مارے جانے والے مبئنہ دہشت گردوں کی لاشوں کو شناخت کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں تاحال انکی شناخت نہیں ہوسکی۔

About The Author