دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دہشت گردی سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی 2018 کی رپورٹ پرپاکستان کا مایوسی کا اظہار

دفترخارجہ کے ترجمان نے کہاامریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ گروپ سرحد پار سے پاکستان کے خلاف مسلسل کارروائیاں کررہے ہیں۔

دہشت گردی سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی 2018 کی رپورٹ پرپاکستان نے  مایوسی کا اظہارکیا ہے۔ رپورٹ میں پاکستان کے انسداد دہشت گردی اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔

دفتر خارجہ پاکستان نے اس ضمن میں جواب دیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ حقائق کے مکمل برعکس ہے ،رپورٹ میں پاکستان کے دو عشروں میں کیے بے پناہ اقدامات اور قربانیوں کو نظرانداز کیا گیا ہے۔

دفترخارجہ نے کہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف ان اقدامات سے خطہ سے القاعدہ کا مکمل خاتمہ ممکن ہوا ،پاکستانی اقدامات سے نہ صرف خطہ بلکہ دنیا ایک محفوظ مقام بنی ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کے خلاف موثر اقدامات کرنے کےلیے پرعزم ہے ،پاکستان نے اپنی عالمی ذمہ داریوں کو محسوس کرتے ہوئے موثر قانونی اور انتظامی اقدامات اٹھائے ۔

ڈاکٹر محمد فیصل کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاکہ پاکستان نے سلامتی کونسل کے 1267سیکشن کے تحت دہشت گردی میں ملوث افراد اور اداروں کے اثاثے منجمد کیے ،پاکستان نے ایسے افراد کے اکائونٹس کو بھی منجمد کیا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کررہا ہے ،رپورٹ میں تسلیم کیا گیا کہ پاکستان کو طالبان اور دیگر دہشت گرد تنظیموں سے خطرے کا سامنا ہے ۔

دفترخارجہ کے ترجمان نے کہاامریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ گروپ سرحد پار سے پاکستان کے خلاف مسلسل کارروائیاں کررہے ہیں۔

About The Author