لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیماری کے باعث ان کی صاحبزادی مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد فوری سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیاہے، وہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں بھی شریک نہیں ہونگی ۔
مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے ،ذرائع کا کہناہے کہ ن لیگ کے مشاورتی اجلاس میں مڈ ٹرم الیکشن ، ان ہاؤس تبدیلی، وزیر اعظم کے استعفے سمیت مختلف امور زیر غور آئے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن آزادی مارچ کی مکمل حمایت کرے گی تاہم دھرنے میں شرکت کا فیصلہ نواز شریف کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو آزادی مارچ تحریک کی شکل میں چلانے کا کہا تھا،نواز شریف نے اپنے خط میں واضح کہا تھا کہ حکومت کے خلاف تحریک لمبے عرصے تک چلائی جائے،نواز شریف کے خط میں دھرنے کا کہیں ذکر نہیں تھا۔
ذرائع کا دعوی ہے کہ ن لیگ اے پی سی میں دھرنا چھوڑ کر ملک گیر احتجاج کی تجویز پیش کرے گی۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ