لندن: حکومت پاکستان کی درخواست پر انٹرپول نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کرنے سے انکار کردیا اور انہیں کلین چٹ دیتے ہوئے ڈیٹا حذف کرنےکی ہدایت کردی۔
ذرائع کا کہناہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے انٹرپول کو ثبوت فراہم کرتے ہوئے بتایاکہ پی ٹی آئی حکومت سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے، میرا نام پانامہ لیکس میں ہے اور نہ ہی 20 اپریل 2017 کے سپریم کورٹ کے فیصلے میں موجود ہے۔
اسحاق ڈار انٹرپول کے کسی ریڈ نوٹس پر نہیں، انٹرپول نے نہ صرف انہیں بلکہ حکومت پاکستان کو بھی خط لکھ کر آگاہ کردیاہے۔
انٹرپول نے اسحاق ڈارکو خط لکھ کر مطلع کیا ہےکہ آپ کسی ریڈ نوٹس پر نہیں ،دوسری جانب حکومت پاکستان نے سابق وزیر خزانہ کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کی تھی جسے شواہد کی جانچ پڑتال کے بعدانٹر پول نے مسترد کردیا۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور