لاہور:
چوہدری شجاعت حسین کا مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفون پر رابطہ
آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ آپ نے میلہ لوٹ لیا ہے۔ اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں نے آپ کو اپنا لیڈر تسلیم کر لیا ہے۔آپ کی بات سے فوج کے خلاف جو تاثر گیا وہ غلط ہے اسے مٹانے کی کوشش کریں۔
شہبازشریف کا دھرنے میں کوئی کردار نہیں ان کی حیثیت تو ”جمعہ جنج نال“ والی ہے۔ شہبازشریف تو حادثاتی اور واقعاتی طورپر اپوزیشن لیڈر بن گئے ہیں۔اب اصل اپوزیشن لیڈر تو مولانا فضل الرحمن ہیں جنہوں نے دونوں بڑی جماعتوں کو اپنے پیچھے لگا لیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن مفاہمت سے معاملات حل کرنے کی کوشش کریں وہ اس کی اہلیت رکھتے ہیں۔
آپ ایسے باپ (مولانا مفتی محمود) کے بیٹے ہیں جو سیاسی شعور رکھتے تھے، آپ کے والد محترم ہمیشہ ملکی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے افہام و تفہیم سے معاملات کے حل پر یقین رکھتے تھے۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور